تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

خواجہ آصف کا شمع جونیجو کو پہچاننے سے انکار ، شمع کا ایک اور تہلکہ خیز انکشاف

اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کیساتھ موجود خاتون شمع جونیجو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی مشن میں وزیراعظم کے ایڈوائزر کے طور پر شریک تھیں، وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور خود وفد کا حصہ بنایا، خواجہ آصف ایسے بیان کیوں دے رہے ہیں اور کس ایجنڈے کے تحت اپنی حکومت کے تاریخی دورے کو بدنام کر رہے ہیں، وزیراعظم کو ان سے پوچھنا چاہیے۔

شمع جونیجو نے اپنے ایکس اکائونٹ پر جاری بیان میں لکھا کہ مجھے وزیراعظم صاحب نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور خود وفد کا حصہ بنایا، میرا نام باقاعدہ ایڈوائزر کے طور پر شامل کیا گیا اور میرا سکیورٹی پاس بھی اسی حوالے سے ایشو کیا گیا۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں وزیر دفاع کے ہمراہ رہنے والی اس خاتون کو خواجہ آصف نے پہنچاننے سے انکار کر دیا تھا ۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنا وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ خاتون کون ہیں، کیوں وفد کا حصہ ہیں اور انہیں میرے پیچھے کیوں بٹھایا گیا؟ ان سوالات کے جواب صرف دفتر خارجہ دے سکتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button