
یہ واقعہ میچ کے نویں اوور کی تیسری گیند پر پیش آیا، جب اسپنر ابرار احمد نے شارٹ گیند کروائی اور بھارتی بلے باز سنجو سیمسن نے شاٹ کھیل کر گیند کو ڈیپ مڈوکٹ کی سمت بھیجا، جہاں حسین طلعت فیلڈنگ کر رہے تھے۔
29 سالہ طلعت نے آگے بڑھ کر دونوں ہاتھوں سے کیچ پکڑنے کی کوشش کی مگر گیند ان کے قابو میں نہ آئی اور زمین پر گر گئی
اس کیچ ڈراپ کے بعد طلعت حسین سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آگئے ۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ سیمسن کا ہی وہی کیچ تھا جو ہمیں ایشیاء کپ فائنل جتوا سکتا تھا ۔ اس لیے اس شکست کے ذمہ دار حسین طلعت ہیں ۔
کچھ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ حسین طلعت نے کیچ نہیں بلکہ کپ چھوڑا، یہ کیچ اگر پکڑا جاتا تو بھارت پر بھرپور دباؤ ہوتا، لیکن حسین طلعت نے کپ ڈراپ کر دیا ۔







