
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا ہے ۔
جس میں امریکی صدر اور ان کی فرسٹ لیڈی میں تلخ کلامی دیکھی جا سکتی ہے۔
اس ویڈیو نے جوڑے کے باہمی تعلقات پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس کے ساوتھ لان پر ہیلی کاپٹر سے اترتے وقت ایک تلخ لمحہ کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے بحث کے دوران اپنی اہلیہ کی طرف انگلی سے اشارہ کیا، جس پر میلانیا نے سر ہلا کر ان کے رویے کو رد کیا اور ہاتھ کے اشارے سے بھی اختلاف ظاہر کیا۔
یہ منظر میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ جوڑے کے باہمی تعلقات پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر رہا ہے۔







