تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اقوام متحدہ میں وزیراعظم فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیرِاعظم کہا کہ ’غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔‘

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ’تقریباً 80 سالوں سے فلسطینی عوام اسرائیلی ظلم و جبر کا سامنا کررہے ہیں، مغربی کنارے میں فلسطینی اسرائیلی آباد کاروں کی جارحیت کا سامنا کررہے ہیں جبکہ غزہ میں بھی فلسطینی عورتیں اور بچے اسرائیلی فوج کی درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں۔‘

وزیر اعظم نے کہا کہ ’غزہ میں فوری اور اسی وقت جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستان آزاد اور خودمختار فسلطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جو 1967 کی سرحدوں پر قائم ہو۔‘

پاکستان ہمیشہ سے اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی اُن کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان آج یہاں اقوامِ متحدہ میں خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے

جواب دیں

Back to top button