
امریکہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی آمادگی ظاہر کی ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت دی ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کو نئی جہت دی جا رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل کی قیمت کے منصفانہ تعین اور باہمی مفادات پر مبنی تجارتی معاہدوں پر بات چیت ہوئی ہے ۔
سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کے لیے زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی اور امید ظاہر کی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط اور دیرپا ہوں گے







