تازہ ترینخبریںسپورٹسپاکستان

دورانِ سماعت حارث رؤف نے میچ ریفری کو ہی چپ کروا دیا

بھارت کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کی شکایت پر سماعت آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی۔

میچ ریفری نے پاکستانی حارث حارث رؤف سے سوال کیا کہ آپ نے میچ کے دوران 6صفر کا اشارہ کیا ، اس کا کیا مطلب تھا ؟

ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے دوران سماعت کہا مجھے بتایا جائے کہ آپ لوگوں کے خیال میں اس کا کیا مطلب ہے، الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ہے، حارث رؤف کے سوال پر ریفری رچی رچرڈسن خاموش ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے میچ ریفری نےحارث رؤف سے کہا آپ کا اشارہ شاید کسی اور چیز کی طرف تھا، جس پر حارث رؤف نے کہا آپ بتائیں میں کس چیز کی طرف اشارہ کر رہا تھا؟

میچ ریفری نے حارث رؤف سے پوچھا آپ نے اشارہ بار بار کیوں کیا؟ جس پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ یہ صرف شائقین کے لیے تھا ،اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا

جواب دیں

Back to top button