تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

صدر ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اوول آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔

یہ رواں ہفتے میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی دوسری ملاقات ہے۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں کی غزہ پر اسلامی ممالک کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے رواں سال جون میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ظہرانے پر مدعو کیا تھا، تاہم اس وقت وزیراعظم شہباز شریف موجود نہیں تھے۔

صدر ٹرمپ نے ملاقات سے قبل کہا کہ وہ "دو عظیم رہنماؤں” سے مل رہے ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم اور فوجی سربراہ کو بہترین شخصیات قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں اور جمعے کو اجلاس سے خطاب کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button