
سندھ ہائی کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق سات درخواستیں عدم پیروی پر نمٹا دیں۔
سماعت میں جسٹس جہانگیری نے کہا: "میں اللہ اور اس کے نبی ﷺ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میری ڈگری اصلی ہے، میں نے تمام امتحانات خود دیے ہیں، کوئی ٹاؤٹی نہیں کی۔”
وکلا کے بائیکاٹ کے بعد آئینی بینچ نے درخواستیں نمٹا دیں۔ یاد رہے کہ جسٹس جہانگیری ان چھ ججز میں شامل ہیں جنہوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر عدالتی امور میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کے الزامات عائد کیے تھے۔







