
پاکستان میں اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا ہے کہ مذہبی سکالر انجینیئر محمد علی مرزا کے بیانات ’فساد فی الارض‘ کا باعث بنے ہیں۔
واضح رہے کہ 26 اگست کو پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر جہلم کے تھانہ سٹی میں معروف مذہبی سکالر انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف شہری کی درخواست پر توہینِ مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ دفعہ 295 سی کے تحت درج کیا گیا۔
اس سے ایک روز قبل انجینیئر محمد علی کو حراست میں لیا گیا تھا اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر انھیں تھری ایم پی او کے تحت جیل میں نظربند کیا گیا تھا۔







