
نیو کراچی 6 نمبر میں ایک نہایت افسوسناک اور دلخراش واقع پیش آیا ہے ۔
پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے جھگڑا کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر پارک میں خود کو آگ لگا دی۔
پارک میں خود کو آگ لگانے والی خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
پولیس نے بتایا کہ 50 سالہ فردوس کا دو روز قبل شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، جھگڑے کے دوران شوہر نے خاتون پر تشدد کیا تو وہ شوہر سے ناراض ہوکر نیوکراچی میں اپنے بھائی کے گھر آگئی تھی۔
خود کو آگ لگانے سے قبل خاتون بھائی کے گھر سے ڈسپنسری سے دوائی لینے گئی اور واپسی پر بھائی کے گھر قریب پارک میں جاکر خود کو آگ لگا دی۔







