
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر اور روس یوکرین جنگ کے بارے میں گفتگو کی ۔
انہوں نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ولادیمیر پوتن کو روکا نہ گیا تو وہ جنگ کو ’مزید پھیلا‘ سکتے ہیں۔
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ اگر اتحادیوں نے متحدہ مؤقف اختیار نہ کیا اور حمایت میں اضافہ نہ کیا تو مزید ممالک کو روسی جارحیت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ تمام ممالک کو عالمی ہتھیاروں کی دوڑ سے خطرہ ہے کیونکہ عسکری ٹیکنالوجی میں ترقی ہو رہی ہے، اور ساتھ ہی کہا کہ ’ہتھیار ہی فیصلہ کرتے ہیں کہ کون بچتا ہے‘۔







