تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کا اعلان

انڈیا کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ چیف آف ڈیفنس سٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان کی مدتِ ملازمت میں مئی 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے یہ اعلان جنرل چوہان کی ملازمت کی میعاد ختم ہونے سے سے چند روز قبل کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی تقرری کمیٹی (اے سی سی) نے بدھ کو ان کی توسیع کی منظوری دی تھی۔

وزارتِ دفاع کے مطابق جنرل چوہان اب 30 مئی 2026 تک یا اگلے احکامات تک سی ڈی ایس اور عسکری امور کے محکمے کے سیکرٹری رہیں گے

جواب دیں

Back to top button