تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بلوچستان حکومت و اپوزیشن میں اتفاق، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر عمل درآمد معطل

بلوچستان حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 پر عمل درآمد ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے روک دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری کی قیادت میں کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے بعد سامنے آیا۔

رواں سال مارچ میں صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے اس ایکٹ کو اپوزیشن جماعتوں نے بلوچستان کے مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے صوبے کے وسائل پر وفاق کے اختیار کی کوشش کہا تھا۔ اس قانون کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواستیں بھی دائر کی گئی تھیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایکٹ کو دوبارہ صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر اس پر فیصلہ کیا جائے گا تاکہ کسی کو تحفظات نہ رہیں۔

جواب دیں

Back to top button