تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

13 سالہ افغانی لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر بھارت پہنچ گیا

افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا اتوار کی صبح ایک مسافر طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا۔

لڑکا کابل ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا اور افغان ایئرلائن KAM کی پرواز RQ-4401 کے پچھلے مرکزی لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں چھپ گیا، یہ پرواز تقریباً دو گھنٹے کے سفر کے بعد صبح 11 بجے دہلی پہنچی۔

جہاز کے عملے نے لینڈنگ کے بعد لڑکے کو ایئرکرافٹ کے قریب گھومتے دیکھا اور فوراً ایئرپورٹ سیکیورٹی کو اطلاع دی۔

بعد ازاں سیکورٹی عملے نے نوجوان لڑکے سے تفشیش کے بعد اس کو اُسی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے واپس افغانستان بھیج دیا، جو اتوار کو دوپہر 12:30 بجے دہلی سے روانہ ہوئی ۔

جواب دیں

Back to top button