تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

وزیرِاعظم پاکستان آج اقوام متحدہ کے اجلاس میں شریک ہوں گے ، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں آج شرکت کرتے ہوئے پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نہ صرف وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے بلکہ شہباز شریف امریکا اور قطر کی میزبانی میں ہونے والے عرب اور اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنما موجود ہوں گے۔ اس اجلاس میں وزیرِاعظم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ۔

وزیرِ اعظم پاکستان وزیراعظم شہباز شریف (Global Development Initiative-GDI) کے اعلی سطح کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے جہاں وہ پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور ترقیاتی اہداف پر خطاب کریں گے ۔

جواب دیں

Back to top button