تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے اسرائیل کو ایک ارب ڈالرکا نقصان کیسے پہنچایا ؟ مشاہد حسن نے بتا دیا

پاکستانی سینیٹر اور تجزیہ کار مشاہد حسین سید نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے اسرائیل کو 1 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے ۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت جنگ میں اسرائیل نے براہِ راست بھارت کی مدد کی ۔

ان کے مطابق “ہارپ میزائل جو انتہائی طاقتور ہیں اور رومنگ و انٹیلی جنس کا بھی کام کرتے ہیں، ان کو اسرائیلی آپریٹ کر رہے تھے، جس کا مطلب ہے کہ اسرائیل براہِ راست ملوث تھا۔

مشاہد حسین سید کے بقول پاکستان نے اسرائیل کے 80 سے 90 میزائل تباہ کر دیے۔ ہر میزائل کی قیمت تقریباً 10 ملین ڈالر تھی، اس طرح پاکستان نے اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا اور دراصل ان کی ٹیکنالوجی فیل ہو گئی۔

جواب دیں

Back to top button