تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

فرانس نے بھی فلسطین کو بطورِ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا

برطانیہ،کینیڈا ، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا۔

فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے والے ممالک میں اندورا، آسٹریلیا، بیلجیم، لکسمبرگ، مالٹا، مراکش، برطانیہ، کینیڈا اور سان مارینو شامل ہیں ۔

فرانس کے صدر میکرون نے اقوام متحدہ کانفرنس میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنےکا اعلان کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ میں جاری جنگ کو ناقابلِ جواز قرار دیا۔

فرانسیسی صدر نےکہا کہ ہم مزید انتظار نہیں کرسکتے اور اب وقت آ گیا ہے کہ یہ جنگ مکمل طور پر ختم کی جائے اور حماس کے زیر حراست باقی 48 مغویوں کو فوری رہا کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button