تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

فخر زمان کا متنازع آوٹ: پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے تھرڈ امپائر کے خلاف شکایت درج کروا دی

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے میچ میں فخر زمان بھارتی گیند بازو کی دھلائی کر ریے تھے کہ محض 15 رنز بنا کر 21 کے مجموعے پر میدان بدر ہوئے تو اس فیصلے نے میچ کا رخ ہی بدل ڈالا ۔

اس فیصلے نے میچ کا دھارا ہی پلٹ کر رکھ دیا ۔ ماجرا یوں تھا کہ پاکستانی باز باز بھارتی فاسٹ بولر کے مدمقابل کھیل رہے تھے کہ ایک بال پر آوٹ سائیڈ ایج ہوا اور کیپر کے ہاتھوں میں گیند جانے سے پہلے زمین کو لگ گئی لیکن فخر زمان آؤٹ دے ہے گئے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے اس فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر تھرڈ امپائر کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے۔ ایشیا کپ کے اس متنازع فیصلے نے ایک بار پھر کرکٹ میں غیرجانبداری اور شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button