
پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے میچ میں فخر زمان بھارتی گیند بازو کی دھلائی کر ریے تھے کہ محض 15 رنز بنا کر 21 کے مجموعے پر میدان بدر ہوئے تو اس فیصلے نے میچ کا رخ ہی بدل ڈالا ۔
اس فیصلے نے میچ کا دھارا ہی پلٹ کر رکھ دیا ۔ ماجرا یوں تھا کہ پاکستانی باز باز بھارتی فاسٹ بولر کے مدمقابل کھیل رہے تھے کہ ایک بال پر آوٹ سائیڈ ایج ہوا اور کیپر کے ہاتھوں میں گیند جانے سے پہلے زمین کو لگ گئی لیکن فخر زمان آؤٹ دے ہے گئے ۔
اس فیصلے نے شائقینِ کرکٹ کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ۔
میچ کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا اور شائقین نے امپائرنگ کو اسکینڈلس قرار دیا۔ سابق کپتان محمد حفیظ نے ایکس پر لکھا کہ پاکستان کو صرف انڈیا ہی نہیں بلکہ امپائرنگ کے فیصلوں کے خلاف بھی کھیلنا پڑ رہا ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے واضح الفاظ میں کہا کہ ”فخر زمان آؤٹ نہیں تھے“۔ ادھر فواد عالم نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے پاکستان گیارہ نہیں بلکہ چودہ کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہا ہے







