تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بھارتی وزیر دفاع کی ایک بار پھر پاکستان کو جنگ کی دھمکی

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو نام نہاد فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دی ہیں ۔

بھارتی وزیر دفاع نے حالیہ ’’آپریشن سندور‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ”پارٹ ون“ یا ”پارٹ ٹو“ بھی ہو سکتا ہے۔

واضع رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد سات مئی کو علی الصبح بھارت نے اپنے نئے اور جدید رافیل طیاروں سمیت پوری قوت سے جارحیت دکھائی اور پاکستان پر حملہ کیا ۔

پاکستان نے اپنے دفاع میں نہ صرف بھارت کے 6 طیارے خاک میں ملائے بلکہ روسی ساختہ ڈیفنس سسٹم بھی تباہ کر دیا تھا ۔

پاکستان نے بھارتی حملے کا جواب دیتے ہوئے انڈیا میں متعدد حملے کر کے حساب چکا دیا تھا ۔

جواب دیں

Back to top button