تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

امریکہ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کو نمائشی اعلانات قرار دے دیا

امریکہ نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کو نمائشی اعلانات قرار دے دیا ۔

محکمۂ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا کی ترجیح سنجیدہ سفارت کاری ہے، نمائشی اعلانات نہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ امن، اسرائیل کی سیکیورٹی اور یرغمالیوں کی رہائی ترجیح ہے، خطے میں امن و خوشحالی صرف حماس کے بغیر ممکن ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسطین کو ریاست تسلیم کیا تھا ۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ اب موجودہ اسرائیلی حکومت کی کھلی پالیسی ہے کہ فلسطینی ریاست کبھی قائم نہ ہو ۔

جواب دیں

Back to top button