
باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر محمد حارث رؤف انڈین تماشائیوں کے زخموں پر نمک چھڑکتے رہے ۔
حارث نے پاک بھارت حالیہ جنگ میں انڈیا کی دھلائی کی یادہانی کرواتے ہوئے اپنے ہاتھ کی انگلیوں سے 0-6 کا اشارہ بنایا اور پھر ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند اُڑا کر اسے نیچے گرتے ہوئے دکھایا ۔
حارث رؤف رؤف کبھی کان میں انگلی ڈال کر اشارہ کرتے رہے کہ آواز نہیں آرہی تو کبھی پیر سے دھول اڑا کر بھارتیوں کا منہ بند کرواتے رہے ۔







