
ایشیاء کپ میں بھارت کو پاکستان پر تاحال برتری حاصل ہے ۔
پاکستان کو ٹورنامنٹ میں بھارت سے دوسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہاں پر ہر شائقینِ کرکٹ کے کے ایک سوال جنم لیتا ہے کیا پاکستان کےابھی بھی فائنل کھیلنے کے امکانات موجود ہیں ؟
اس سوال کا جواب ہم اپنی ناظرین کو دیتے چلیں کہ بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کے امکانات محدود ہوچکے ہیں اور پاکستان کو فائنل تک پہنچنے کے لیے اپنے آئندہ دونوں میچ جیتنے ہوں گے، کسی ایک میچ میں شکست کی صورت میں بھی پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اگلا میچ 23 ستمبر کو سری لنکا جبکہ دوسرا میچ 25 ستمبر کو بنگلادیش سے ہوگا۔
خیال رہے کہ بنگلادیش سپر فور مرحلے میں پہلے ہی ایک میچ جیت چکا ہے ۔







