تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

دیگر ممالک بھی دفاعی معاہدے کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک رات میں طے نہیں ہوا بلکہ اس پر کئی ماہ کام ہوا۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ معاہدہ غیر رسمی طور پر ہمیشہ سے موجود رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک بھی ایسے معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش رکھتے ہیں تاہم اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر مسلمان حرمین شریفین کے لیے قربان ہونے کو تیار رہتا ہے۔

 

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، خاص طور پر پابندیوں کے بعد سعودی حمایت پاکستان کے لیے نہایت اہم تھی۔

 

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی کہا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت کے حوالے سے کہنا ابھی قبل از وقت ہے، تاہم اس کا دروازہ بند بھی نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button