تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

کراچی کے صارفین کے لیے ناہید سپر مارکیٹ اب یا نگو ایپ پر دستیاب

صرف شاپس پر کلک کر کے کراچی کے صارفین اب یانگو ایپ کے ذریعے ناہید سپر مارکیٹ سے روزمرہ کی اشیائے ضروریہ بآسانی آرڈر کر سکتے ہیں۔

 

صارفین کو ناہید سپر مارکیٹ کی مصنوعات کی ایک وسیع رینج دستیاب ہے، جن میں تازہ اور منجمد کھانے کی اشیاء کنفیکشنری آئٹمز، بیکری اور راشن ، مشروبات ، ذاتی نگہداشت کی اشیاء، پالتو جانوروں کی ضروریات اور دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔

 

مزید یہ کہ نئے صارفین اور پہلی بار آرڈر کرنے والوں کے لیے خصوصی ڈیلز اور رعایتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

 

کراچی ، 19 ستمبر 2025: یانگو پاکستان نے ناہید سپر مارکیٹ جو شہر کی سب سے قابل اعتماد سپر مارکیٹس میں سے ایک ہے، اس کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس اشتراک کا مقصد گھر یلو اشیاء کی خریداری کو صارفین کے لیے زیادہ سہل ، تیز اور باسہولت بنانا ہے۔ اس تعاون کے نتیجے میں کراچی کے صارفین اب یا نگو ایپ کے ذریعے براہ راست ناہید سپر مارکیٹ سے روز مرہ کی اشیائے ضروریہ، گروسری اور دیگر گھر یلو مصنوعات با آسانی آرڈر کر سکتے ہیں۔

 

ایپ کے یانگو شاپس سیکشن میں اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین ناہید سپر مارکیٹ کی مصنوعات کی وسیع رینج تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان مصنوعات میں تازہ اور منجمد کھانے کی اشیاء، کنفیکشنری آئٹمز، بیکری اور راشن سے متعلق اجناس ، مشروبات، ذاتی نگہداشت کی اشیاء، پالتو جانوروں کی ضروریات اور دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء شامل ہیں ۔ یہ سب نہایت مناسب قیمتوں پر با سانی صارفین کی دہلیز تک پہنچائی جاتی ہیں۔

 

یا نگو پاکستان کی کنٹری ہیڈ ، میرال شریف نے کہا کہ کراچی کے شہری برسوں سے ناہید سپر مارکیٹ پر اعتماد کرتے آئے ہیں، اور اب ہم اسی اعتماد کو جشن کے ایک کلک پر فراہم کر رہے ہیں۔ یہ شراکت داری صارفین کو سہولت اور ذہنی سکون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یا نگو کی بڑھتی ہوئی خدمات پر ان کے اعتماد کو مزید مضبوط بناتی ہے۔

 

یا نگو شاپس کے ماحولیاتی نظام میں آن لائن شمولیت ناہید سپر مارکیٹ کے لیے اس بات کی عکاسی ہے کہ وہ کراچی میں کہیں بھی موجود گاہکوں کو بہتر خدمت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ یہ اقدام ناہید کے دہائیوں پرانے معیار کے وعدے کو اس ڈیجیٹل میں مزید آگے بڑھاتا ہے اور مصروف شہری گھرانوں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے خریداری کی سہولت پیش کرتا ہے۔

 

لانچ یانگو کے مشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد عام لوگوں کو اسمارٹ اور روز مرد کے حل فراہم کرنا ہے، چاہے وہ نقل و حرکت ہو، ں ہو یا اب قابل اعتماد گروسری شاپنگ ۔ ناہید کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، یا نگو شاپس کراچی کے گھرانوں کے لیے ڈیجیٹل دور میں مانوس اور بھروسہ مند خریداری کے تجربات لا رہا ہے، تا کہ ان کی زندگی کو مزید آسان اور سہل بنایا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button