
انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’کسی بھی ملٹری آپریشن میں سرپرائز ہونا اس کی کامیابی کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بار ہم نے ڈرون کا استعمال کرنے کا پلان کیا تھا کیونکہ یہ لوئر ایئر سپیس استعمال کرتا ہے اور یہ 30 سے 40 کلومیٹر تک بہترین نشانہ لگاتا ہے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’ہم کو علم ہے کہ پاکستان کے پاس یہ ٹیکنالوجی نہیں ہے کہ اس کو جام کر سکیں اس لے نے اس کی منصوبہ بندی کی تھی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ’ملٹری آپریشن کا مقصد ہوتا ہے کہ سیاسی مقاصد پورے ہوں۔ بہاولپور کا ٹارگٹ 120 کلو میٹر دور تھا تو اس کے لیے ہم نے ایئرفورس استعمال کی۔







