
ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سعودی فرمانروا کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی سے وزیراعظم پاکستان اور ولی عہد سعودی عرب نے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے، معاہدہ خطے میں امن، سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا ۔







