تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اسرائیلی فوج کا ’بارود سے لدے روبوٹس‘ کا استعمال , یہ روبوٹس کیا ہیں ؟

13 اگست سے غزہ سٹی کے اندر زمینی فوجی کارروائی شروع کی جس کے نتیجے میں غزہ کی صحت اور سرکاری حکام کی جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 1100 افراد ہلاک اور چھ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چُکے ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق پچھلے 6 دن میں ایک ہزار فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی آنے کا سبب اسرائیل کا کنٹرول روبوٹ ہتھیار ہے ۔

غزہ میں رہنے والی ایک شہری "فرد الغول ” نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انھوں نے بتایا کہ ’اسرائیلی فوج ان پرانی فوجی گاڑیوں کو بارود سے بھر کر انھیں ریموٹ کی مدد سے کنٹرول کرتی ہیں ۔ یہ گاڑیاں ایسی ہوتی ہیں جو کہ نارکارہ ہو جاتی ہیں ۔

اور پھر رہائشی علاقوں کے درمیان پہنچا کر انھیں دھماکے سے اڑا دیتی ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں موجود بڑی تعداد میں عمارتیں تباہ ہو جاتی ہیں۔‘ اُن کے مطابق ’اس کا اثر فضائی بمباری اور توپ خانے سے بھی زیادہ تباہ کن ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس دھماکے بعد آسمان سرخ ہو جاتا ہے ۔ اس کنڑول روبوٹ کا ملبہ دھماکے کے بعد 500 مربع میٹر میں پھیل جاتا ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگ مُلکی تاریخ کے جنگی حالات میں پہلی بار یہ سب دیکھ رہے ہیں۔ غزہ کے لوگ انھیں ’بارود سے لدے ہوئے روبوٹ‘ کا نام دے رہے ہیں

جواب دیں

Back to top button