تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

گھریلو ناچاکی : خاتون نے ساس سے لڑائی کے بعد بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

پنجاب کے شہر بہاولپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

اس افسوسناک واقعے میں گھریلو نا چاکی کئی معصوم زندگیوں کو کھا گئی ۔

بہاولپور میں خاتون نے ساس سے جھگڑے کے بعد بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ المکہ ٹاؤن میں خاتون اور اس کے 2 بچوں کا قتل ہوا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق 26 سال کی خاتون کا اپنی ساس سےجھگڑا ہوا تھا۔

خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو قتل کرکے خودکشی کی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 4 سال کی بیٹی، ڈھائی سال کا بیٹا شامل ہیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں ۔

جواب دیں

Back to top button