تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

صدر ٹرمپ کو چین کا ڈر ستانے لگا ، بگرام ایئر بیس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

لندن میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ایک چھوٹی سی بریکنگ نیوز ہو سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اپنا فوجی اڈہ واپس چاہتے ہیں اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ ایک گھنٹے کے فاصلے پر ہے جہاں سے چین اپنے جوہری ہتھیار بناتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے اپنے ملک کی افواج کے انخلا کے بعد سے متعدد مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کو افغانستان میں بگرام فوجی اڈہ نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔
واضع رہے کہ یہ بدنام زمانہ ” اڈہ ” طالبان کے خلاف مزاحمت کا مرکز رہا ہے ۔ مزید یہ کہ سوویت یونین نے یہ فوجی اڈہ 1950 کی دہائی میں صوبہ پروان میں قائم کیا تھا۔ بگرام 1980 کی دہائی میں افغانستان پر قبضے کے دوران سوویت افواج کا انتہائی اہم اڈہ سمجھا جاتا تھا۔

11 ستمبر کے حملوں اور امریکہ کی طرف سے ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کا اعلان کرنے کے بعد، امریکی افواج دسمبر 2001 میں اس اڈے میں داخل ہوئیں اور یہاں قابض ہو گئیں۔

جواب دیں

Back to top button