
افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر ٹیم منیجر نے دنیتھ ویلالاگے کو ان کے والد کے انتقال کی خبر دی۔
گزشتہ روز افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں دنیتھ ویلالاگے نے 4 اوورز میں 49 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
افغانستان کے خلاف اپنے چوتھے اوور میں دنیتھ ویلالاگے کو افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے مسلسل 5 چھکے لگائے تھے ۔
تاہم سوشل میڈیا پر صارفین تبصرہ کر رہے ہیں کہ ویلالاگے کے والد کو ہارٹ اٹیک کا سبب وہ 5 چھکے بنے جو انہیں چوتھے اوور میں افغانی آل راؤنڈر محمد نبی نے لگائے تھے۔







