تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

انٹرمیڈیٹ 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ، کامیابی کا تناسب کیا رہا ؟

لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈز مزمل محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجویشن بورڈز نعمان جمیل نے نتائج کا اعلان کیا ہے ۔

سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان بھی موجود تھے ۔

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا۔

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 پارٹ ٹو 1 لاکھ 80 ہزار 329 امیدواران نے شرکت کی

جس میں 1لاکھ 9 ہزار 714 کامیاب قرار پائے ہیں ۔

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 پارٹ ٹو میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوارں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ہے ۔

جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو لیپ ٹاپ ، سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیے جائیں گے

دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کو نقد انعامات سمیت سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے

جواب دیں

Back to top button