تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بشری بی بی نے 7 کروڑ کی جیولری 29 لاکھ میں خریدی ، گواہان نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گواہان میں بانی تحریک انصاف کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ، پرائیویٹ اپریزر صہیب عباسی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت میں بیانات ریکارڈ کرا دیے ہیں ۔

صہیب عباسی نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بلغاری جیولری سیٹ کی تشخیص 25 مئی 2022کو کابینہ ڈویژن کےسیکشن افسرنے سونپی تھی، انعام اللہ شاہ نےدباؤ ڈال کربلغاری سیٹ کی 50 لاکھ روپے ویلیو لگانے کو کہا، انعام اللہ شاہ نےدھمکی دی اگر ویلیوکم نہ کی توسرکاری محکموں سے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

گواہ انعام اللہ شاہ نے بیان میں کہا کہ میں نے صہیب عباسی سے جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کو کہا تھا، میں نے پی ٹی آئی اور سرکاری نوکری دونوں سے تنخواہیں وصول کیں اور 2019 سے 2021 تک ڈبل سیلری وصول کرتا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ بشری بی بی کو شک تھا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ میرے بھائی کے تعلقات ہیں اس بات پر میں نوکری سے بر طرف کیا گیا۔

اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا ہے کہ بلغاری جیولری سیٹ کی اصل قیمت ساڑھے 7 کروڑ روپے تھی، عمران خان نے پرائیویٹ اپریزر سے سیٹ کی قیمت 59 لاکھ روپے لگوائی اور انہوں نے صرف 29 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرائے

واضع رہے کہ بلغاری جیولری سیٹ سعودی ولی عہد نے بطور سابق وزیراعظم عمران خان اوربشریٰ بی بی کوگفٹ کیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button