تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سعودی ، پاکستان دفاعی معاہدہ ، انڈین وزارت خارجہ کا بیان بھی آگیا

بدھ کے روز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے نے دہلی میں حل چل پیدا کر دی۔

انڈین وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اہم ’سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر ردِعمل دا ۔

انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بیان میں کہا کہ ’ہمیں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق ’سٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (جوائنٹ سٹریٹجک ڈیفنس ایگریمننٹ) پر دستخط سے متعلق اطلاعات ملی ہیں۔‘

انڈین وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اس اہم پیش رفت کے اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی استحکام کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس کے ممکنہ اثرات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اس پر کام جاری رہے گا۔

انڈین حکومت اپنے مفادات کے تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔

جواب دیں

Back to top button