تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

شام اور اسرائیل کے درمیان جلد سکیورٹی معاہدہ ہو سکتا ہے ، احمد الشرع

بدھ کے روز پاکستان اور سعودی عرب میں طے پائے جانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد مشرق وسطی کے دو اہم ممالک کے درمیان ایک سیکیورٹی معاہدہ طے پائے جانے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات کے نتیجے میں ایک سکیورٹی معاہدہ ’آنے والے دنوں میں‘ طے پا سکتا ہے۔

انھوں نے دمشق میں صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ سکیورٹی معاہدہ ایک ضرورت ہے، بشرطیکہ یہ شامی فضائی حدود اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے اور یہ سب اسلامی قانون کے مطابق اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہو۔
شام اور اسرائیل اس وقت ایسے معاہدے کے لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے بارے میں دمشق کو اُمید ہے کہ اس کے نتیجے میں اسرائیلی فضائی حملے رک جائیں گے اور جنوبی شام تک پیش قدمی کرنے والی اسرائیلی افواج پیچھے ہٹ جائیں گی ۔

جواب دیں

Back to top button