
وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے سعودی عرب دورے کے دوران ایسی غیر معمولی چیزیں نظر آئی جس کو چاہ کر بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔
وزیرِ اعظم کے دورے پر سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی F-15 جنگی طیاروں نے وزیراعظم کو حصار میں لیتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا ۔
جیسے ہی وزیراعظم اپنے جہاز سے باہر آئے تو حکام کی جانب سے وزیراعظم کے استقبال کے لیے روایتی ریڈ کارپٹ کی بجائے جامنی کارپٹ بچھایا گیا جو کہ صرف انتہائی اہم مہمانوں کے لیے مخصوص ہوتا ہے۔
سعودی عرب میں جامنی کارپٹ پروٹوکول صرف اُن عالمی رہنماؤں کو دیا جاتا ہے جنہیں مملکت غیر معمولی اہمیت دیتی ہے۔
ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ سعودی عرب کے موقع پر بھی اسی نوعیت کا پروٹوکول دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک انتہائی اہمیت کا حامل دفاعی معاہدہ طے پایا ہے







