تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاک ، سعودی معاہدہ بھارت کے لیے سرپرائز تھا ، مشاہد حسین

سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بارے میں معلوم نہیں تھا، ان کے لیے یہ سرپرائز تھا ۔

انہوں نے قطر پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا قطر پر حملے کے بعد امریکا نے عرب ممالک کو دھوکا دیا ہے ۔ عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے اسرائیل ضرور گھبرائے گا ۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک انتہائی اہمیت کا حامل دفاعی معاہدہ طے پایا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button