
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بدھ کی روز سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر پہنچے ۔
جہاں پاکستان نے ایک اور عظیم کامیابی اپنے نام کر لی ۔
جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔
معاہدے کے مطابق کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
ایک سعودی اعلیٰ عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعے کا ردِعمل نہیں۔







