تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سعودی عرب کی حدود میں داخلے پر وزیراعظم شہباز شریف کا طیاروں کے ذریعے استقبال

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل ہونے کو تھے کہ سعودی فوجی طیاروں F-15 نے وزیراعظم کو استقبالیہ طور پر حصار میں لے لیا ۔

 

 

 

وزیر اعظم نے سعودی لڑاکا طیاروں کو سلامی پیش کی اور کاک پٹ میں جاکر مائیک کے ذریعے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

 

واضح رہے کہ وزیراعظم 3 ملکی دوروں پر روانہ ہیں ۔

 

آج وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سعودی عرب پہنچنے ہیں ۔ کل برطانیہ روانہ ہوں گے اور پھر برطانیہ میں 2 روز قیام کے بعد امریکا جائیں گے۔

امریکا کے دورے کے دوران پر وزیر اعظم اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

جواب دیں

Back to top button