تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

ایشیا کپ 2025 : پاکستان اور یو اے میچ تاخیر کا شکار ، متنازع ریفری برقرار

پی سی بی نے آئی سی سی کو پاک بھارت ٹاکرے کے بعد متنازع قرار دینے جانے والے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کے لیے خط لکھا تھا ۔

 

پی سی بی کے مطالںے کے بعد ذرائع کا کہنا تھا کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز سپروائز کریں گے۔

 

لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ میں اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔

 

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج دبئی اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جانا تھا۔تاہم میچ ریفری کے تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈ لاک کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا۔

 

تاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا ہے اور اب میچ ساڑے 8 بجے کھیلا جائے گا۔

 

چیئرمین پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا کہہ دیا گیا ہے۔جس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم بس میں سوار ہوکر اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہوگئی ہے ۔

جواب دیں

Back to top button