
پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی میں معاملات طے پائے گئے ہیں تاہم پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز سپروائز کریں گے۔
ذرائع نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ پاکستانی ٹیم آج یواے ای کے خلاف میچ کھیلے گی، بورڈ کی جانب سے ٹیم مینجمنٹ کو تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی۔







