تازہ ترینجرم کہانیخبریںسیاسیاتپاکستان

ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے ملزم زاہد حسن سے کتنے پیسے لیکر صلح کی ؟ وضاحتی بیان آگیا

چند دن قبل ایک صحافی کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے کوئی جواب دینے سے گریز کیا تھا ۔

صحافی نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب سے پوچھا کہ آپ نے اپنے مجرم کو معاف کرنے کے پیسے لیے ہیں کیا ؟

البتہ ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ( انسٹا گرام) پر ملزم زاہد حسن سے صلح کرنے کے بارے میں وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ جب حسن کے والدین میرے پاس چل کر خود آئے اور مجھ سے معافی مانگی تو میری اخلاقیات اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ ایک شخص کی سزا اس کے اہلِ خانہ کو بھی ملے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حسن نے بھی اپنی غلطی قبول کرتے ہوئے مجھ سے معافی مانگ کر مجھ پر لگائے گئے الزامات واپس لے لیے تھے جس پر میں نے انہیں معاف کر دیا اور حسن کی والدہ کی درخواست پر عدالت میں بیانِ حلفی ریکارڈ کروایا۔

سامعہ حجاب نے کہا کہ میں نے حسن کو فی سبیل اللّٰہ معاف کیا ہے جس کا ریکارڈ عدالت میں بھی موجود ہے۔ اس سفر میں میری والدہ، میڈیا اور فالوورز کے علاوہ اور کوئی ساتھ نہیں تھا۔

انہوں نے لڑکیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ ہوگیا کہ انصاف لینا بہت مشکل ہے لیکن اگر اپنے مقصد پر ڈٹ جائیں تو انصاف مل کر رہتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button