تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

متنازع ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ مسترد ، پی سی بی نے آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھ دیا

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوبارہ خط لکھا ہے ۔

جوابی خط میں بھی پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لیننے کے فیصلے کو مسترد کیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے اینڈی پائیکرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار کیا اور مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بائیکاٹ کے مؤقف پر قائم رہنے کا کہا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button