تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے ، یو این انکوائری کمیشن کی رپورٹ

اقوام متحدہ کی انکوائری کمیشن نے 72 صفحات پر مشتمل اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کر دی ۔

 

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یو این انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کرنے کے ساتھ جان بوجھ کر وہاں تباہی پھیلانے کی کوشش کی ہے ۔

 

غزہ میں قتلِ عام کی وسعت، انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں، جبری بے دخلی اور ایک فَرٹیلیٹی کلینک کی تباہی جیسے شواہد شامل کیے گئے ہیں۔

 

کمیشن نے ثبوت کے طور پر متاثرین اور عینی شاہدین کے انٹرویوز، ڈاکٹروں کی گواہیاں، اوپن سورس دستاویزات اور سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کو بھی شامل کیا ہے۔

 

کمشن کے سربراہ جج ناوی پلے نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے۔ ان جرائم کی ذمہ داری اسرائیلی حکام پر عائد ہوتی ہے جو بڑے پیمانے پر تقریباً دو برس سے ایک منظم مہم چلا رہے ہیں، جس کا مقصد فلسطینی عوام کو برباد کرنا ہے۔

جواب دیں

Back to top button