
اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسرائیل کا راستہ روکنے جیسے اقدام کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے سندھ طاس معاہدہ اور بھارتی جارحیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگیں پانی پر ہونی ہیں، سندھ طاس معاہدےکے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہےکہ پانی روکنے کے عمل کو اعلان جنگ تصور کیاجائےگا۔







