تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا ، اسحاق ڈار

عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں نہ صرف مذمت کی بلکہ ایک مضبوط لائحہ عمل اپنانے کا مطالبہ کیا۔

انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے اور دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا ۔

جواب دیں

Back to top button