
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایڈوینچر زدہ بیانات سے باز نہ آئے ۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بے جاہ جارحیت جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر حماس رہنماؤں کو دھمکی دے دی ۔
انہوں نے حماس رہنماؤں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کے رہنماؤں پر حملے جاری رکھے گا چاہے وہ کہیں بھی ہوں‘ہر ملک کو اپنی سرحدوں سے باہر اپنا دفاع کرنے کا حق حاصل ہے۔
جبکہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس کے خلاف کارروائی ضروری ہے لیکن اسرائیل محتاط رہے ۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے غزہ میں اپنے اہداف کے حصول کے لیے اسرائیل کی مستقل حمایت کا وعدہ اور حماس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔مارکو روبیو نے صحافیوں کو بتایا کہ غزہ کے لوگ ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں لیکن یہ مستقبل اس وقت تک شروع نہیں ہو سکتا جب تک حماس کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ سے بات چیت کے بعد کہا کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے اب تک سب سے بڑے دوست ہیں ۔







