تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

اسرائیل ، قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا ، امریکی صدر

وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندگان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کئی موضوعات پر بات کی ۔

 

انہوں نے حماس اور اکتوبر 7 کے یرغمالیوں ، وینزویلا پر فضائی حملے اور قطر پر حالیہ ہونے والے حملے کے بارے میں بات کی۔

 

امریکی صدر نے قطر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قطر ہمارا اتحادی ملک ہے اور اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔

 

انہوں نے وینزویلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا اور 3 دہشتگرد مارے گئے، کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد منشیات منتقل کر رہے تھے ۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی تھی کہ وہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کرے، حماس رہنماؤں کو بخوبی علم ہے کہ اس اقدام کے کتنے سنگین نتائج ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button