
23 ستمبر کو صدر ٹرمپ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے اور صدر ٹرمپ عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں روایتی استقبالیہ بھی دیں گے تاہم باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تفصیلی ملاقات 25 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوگی۔
وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوں گے ۔
یہ ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت اور تائید سے ہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی جب کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔







