
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے رویے پر ردعمل دینے میں تاخیر پر سخت ایکشن لیا ہے ۔
پی سی بی نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو ردعمل دینے میں تاخیر کی مد میں معطل کر دیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو گزشہ روز بھارت کے خلاف میچ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر برطرف کیا۔







